عارف والا کے گاؤں 141 ای بی کے قریب موٹرسائیکل سوار 23 سالہ انصر علی گدھا ریڑھی سے ٹکرا گیا
لاش ہسپتال منتقل،انصر علی کی شادی دو روز بعد ہونا تھی، نوجوان کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا:ریسکیو حکام
عارف والا(مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال روڈ پر موٹرسائیکل اور گدھا ریڑھی میں تصادم کے نتیجے میں 23 سالہ دولہا جاں بحق ہوگیا، شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ریسکیو کے مطابق حادثہ عارف والا کے گاؤں 141 ای بی کے قریب پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے 23 سالہ انصر علی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق انصر علی کی شادی دو روز بعد ہونا تھی، نوجوان کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔