لاہور (کرائم رپورٹر )ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز کی ہدایت پر سگیاں انٹرچینج کے قریب غیر قانونی ویسٹ برننگ یونٹس کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 6 یونٹس کو مسمار کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا عامر لیاقت نے ای پی اے، ایم سی ایل اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران ویسٹ برننگ یونٹس کو مسمار کر دیا ۔ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔