مقدمے میں عرفان،عثمان اور رمضان سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سگیاں پل پر تہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج,مقدمہ مقتول کے بھائی جعفر کی مدعیت میں عرفان،عثمان اور رمضان سمیت دیگر کے خلاف درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق تہرے قتل کی واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، 2015 میں قتل میں ہونے والے خاندان کے افراد نے مقتولین پر حملہ کیا،حملہ میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے،رکشہ ڈرائیور محفوظ رہا۔فائرنگ سے صفدر، یاسر اور ناصر موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ جعفر میو ہسپتال میں زیرعلاج ہے، چوہنگ کا رہائشی خاندان پیشی کے لیے بیگم کورٹ پہنچا توملزمان نے حملہ کر دیا۔پولیس کا کہناتھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار حملہ آوروں نے مقتولین پر فائرنگ کی،مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سگیاں پل کے قریب سگیاں روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزموں نے فائرنگ کر کے باپ صفدر اور اس کے 2 بیٹوں یاسر اور ناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائر نگ کی زد میں آکر مقتول کا ایک بیٹا زخمی ہوا اور ایک رشتے دار نے موقع سے بھاگ کر اپنی جان بچائی