26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ چھٹی بار موخر،سماعت16دسمبر تک ملتوی

راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف  جمعرات کو  سنایا جانے والا محفوظ فیصلہ ایک بار پھرموخر کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی  ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، اس دوران استغاثہ یعنی پراسیکیوشن ٹیم اور وکیل صفائی فیصل ملک عدالت کے روبرو پیش ہوئے