علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی

 راولپنڈی(آئی این پی)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ  علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی ،پیر کو   حاضری معافی درخواست منظور کر لی گئی، علیمہ خان پیش نہ ہوئیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی وکیل صفائی فیصل ملک نے علیمہ خان کی  ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی علیمہ خان کی لاہور میں دیگر مصروفیات ہیں   عدالت حاضر ہونے سے قاصر ہیں