اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند ، نوٹیفکیشن جاری

 ٹیکس، فیس، کرایوں، جرمانوں اور لائسنس فیس سمیت تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل ذرائع سے ہوں گی
اسلام آباد(آئی این یپی )اسلام آباد میں یکم دسمبر سے کیش لین دین مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا  ۔ضلعی انتظامیہ نے کیش لیس اسلام آباد پر عملدرآمد کا حکم جاری کردیا، چیف افسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اویس افضل نے 25 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق یکم دسمبر 2026 سے ایم سی آئی کے کسی دفتر، ڈائریکٹوریٹ، ونگ یا برانچ میں نقد ادائیگی وصول نہیں کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ٹیکس، فیس، کرایوں، جرمانوں اور لائسنس فیس سمیت تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل ذرائع سے ہوں گی، پے آرڈر، ڈیمانڈ ڈرافٹ اور چیک کے ذریعے ادائیگیاں بھی قبول نہیں کی جائیں گی۔ ایم سی آئی کے تمام کیش کانٹرز تیس نومبر تک بند کرنے، مینول رسید بکس سیل کرکے متعلقہ اکانٹس آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔