بینک آج یکم جنوری کو لین دین کیلئے بند رہیں گے

کراچی(آئی این پی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں میں آج یکم جنوری کو تعطیل کا اعلان کیا ہے ، بینک اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری کو تمام بینک لین دین کے لئے بند رہیں گے،تاہم بینکوں، ترقیاتی و مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسب معمول دفتر حاضر ہوں گے۔