نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کردی گئی

بینکوں میں یومیہ 30 لاکھ سے زائد نقد لین دین کی رپورٹ ایف ایم یو کو دینا ہوگی 
منی لانڈرنگ روکنے کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر اتفاق ہوا  
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کردی گئی ۔ تفصیل کے مطابق بینکوں میں یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد نقدلین دین کی رپورٹ ایف ایم یو کو دینا ہوگی، اس سے قبل یہ حد 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔اس کے علاوہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر اتفاق ہوا ہے جب کہ صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے کا فیصلہ ایس او پیز کی تکمیل سے مشروط کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے این ای سی کا ورچوئل اثاثہ جات کو بھی انسداد منی لانڈرنگ نظام میں شامل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔