ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار،حاضر ملزموں کیخلاف مقدمے کی کارروائی قانون کے مطابق جاری رکھنے کا حکم
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کسی ایک ملزم کے مفرور ہونے پر پورے قتل کیس کی کارروائی اس کی گرفتاری تک غیر معینہ مدت کے لئے روکنا غیر قانونی ہے، عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حاضر ملزموں کے خلاف مقدمے کی کارروائی قانون کے مطابق جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد ابن عزیز نے مجرمانہ نظرثانی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، درخواست گزار محمد عرفان نے ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہاگوالدین کے 8 ستمبر 2025 کے حکم کو چیلنج کیا تھا، جس میں مرکزی ملزم ارسلان عرف چوچی شاہ کی گرفتاری تک قتل کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی تھی