ایران کا کویت پر حملہ؛ 2 اطالوی شہری ہلاک‘پاکستانی سمیت 2 زخمی

کویت(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے کویت پر حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک ہوگئے جبکہ پاکستانی سمیت 2 زخمی ہو گئے‘عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے کویت پر امریکی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی جسے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم اس کا ملبہ گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔کویتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جار بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 زخمیوں میں سے دو نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔ یہ دونوں اطالوی شہری تھے اور دونوں جرمن دفاعی کمپنی رائن میٹل کے تکنیکی ماہرین تھے۔