کویت میں بلند عمارت سے گرنے سے پاکستانی شہری زخمی

کویت سٹی(آئی این پی )کویت  میں ایک  بلند عمارت سے گرنے کے نتیجے میں پاکستانی شہری  شدید زخمی  ہوگیا۔ کویتی میڈیا کے مطابق  حادثہ رمیثیہ کے علاقے میں پیش آیا ۔کویتی حکام کے مطابق زخمی کو مبارک الکبیر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ مبارک الکبیر ہسپتال سے ایک اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے مطابق مذکورہ شخص کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لایا گیا، وہ رمیثیہ کے علاقے میں ایک عمارت پر بلندی سے نیچے گر گیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ طبی معائنے سے انکشاف ہوا کہ غیر ملکی شہری کی کھوپڑی اور ریڑھ کی ہڈی میں فریکچرز آئے ہیں، جس کے باعث اسے ضروری طبی نگہداشت کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹ آئی سی یو میں داخل کرنا پڑا