ورلڈ گیمز کے دوران اطالوی کھلاڑی ہلاک

 بیجنگ (آئی این پی )اطالوی اورینٹیئرنگ ایتھلیٹ متیا دیبرٹولیس منگل کو چین کے شہر چنگدو میں ہونے والے ورلڈ گیمز کے دوران مقابلے میں گرنے کے بعد انتقال کر گئے، منتظمین کے مطابق 29 سالہ دیبرٹولیس 8 اگست کو اورینٹیئرنگ ایونٹ کے دوران بے ہوش پائے گئے اور 4 روز بعد چل بسے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اطلاع ورلڈ گیمز اور انٹرنیشنل اورینٹیئرنگ فیڈریشن (آئی او ایف)کے مشترکہ بیان میں دی گئی۔ورلڈ گیمز ہر 4 سال بعد ہونے والا ایک ملٹی اسپورٹ ایونٹ ہے جس میں وہ کھیل شامل ہوتے ہیں جو اولمپکس کا حصہ نہیں ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ چین کے ایک بڑے طبی ادارے میں فوری اور ماہر طبی امداد ملنے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے، موت کی وجہ کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔اورینٹیئرنگ میں کھلاڑی ایک غیر نشاندہ شدہ راستے پر نقشہ اور کمپاس کے ذریعے تیزی سے مقررہ مقامات پر پہنچتے ہیں اور ہر پوائنٹ پر اپنی موجودگی درج کراتے ہیں، نٹس پر جاری فوٹیج میں کھلاڑیوں کو کھیتوں اور دیہات سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا۔سوئٹزرلینڈ کے ریکارڈو رانکان نے یہ کورس 45 منٹ 22 سیکنڈ میں مکمل کر کے طلائی تمغہ جیتایہ ورلڈ گیمز کا 12 واں ایڈیشن ہے جو 17 اگست تک جاری رہے گا،