بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ12 دہشتگرد ہلاک

 دہشت گردوں سے  اسلحہ اور گولہ بارود برآمد،صدر ،وزیراعظم کاسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش
راولپنڈی(آئی این پی )سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک کردئیے  اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق 20 نومبر سے بلوچستان کے ضلع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں کارروائیاں کی گئیں جس دوران  بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک کئے گئے دریں اثناء  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا،۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں میں 12 بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا