اوپن نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی ،ہزارہ، ملت، بہاو الدین، فرید، بدر، غوری ،راوی ،تھل، میانوالی ایکسپریس شامل ہیں
لاہور(خصوصی رپورٹ )پاکستان ریلویز نے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر نے کیلئے مزید 11 ٹرینوں کی آو ٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے ان 11 ٹرینوں کی آو ٹ سورسنگ کی اوپن نیلامی 3 دسمبر کو پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔رپورٹ کے مطابپق پاکستان ریلویز انتظامیہ نے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید 11 ٹرینوں کی آو ٹ سورسنگ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔نیلامی میں حصہ لینے والوں نے آو ٹ سورسنگ کے قوانین کے تحت اپنی دستاویزات ریلویز انتظامیہ کو جمع کرا دی ہیں جن کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے۔نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد 3 دسمبر کو اوپن بولی کی جائے گی جو کمپنی سب سے زیادہ بولی دے گی ٹرین کی سروسز اس کو مل جائے گی۔جن ٹرینوں کی آو ٹ سورسنگ کی جائے گی ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہاو الدین زکریہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس ،راوی ایکسپریس ،تھل ایکسپریس میانوالی ایکسپریس، فیض احمد فیض پسنجر ،منجو دوڑو پسنجر ٹرین شامل ہیں۔واضح رہے کہ ریلوے انتظامیہ اس سے قبل 8 ٹرینوں کو آو ٹ سورس کر چکی ہے جن میں شالیمار پاک بزنس سمیت دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔