نیشنل گیمز ، پنجاب پولیس کا دستہ32 کھیلوں میں حصہ لے گا

لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 35 ویں نیشنل گیمز 2025ء کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اسی سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والی پولیس ٹیموں کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف سپورٹس آفیسر آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل امجد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور منزہ کرامت، کوچز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس کے دستے کی سکیورٹی، ٹریننگ کیمپ، قیام و طعام، ویلفیئر اور طبی سہولیات کے تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد نے بتایا کہ پنجاب پولیس کا 573 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ نیشنل گیمز میں 32 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا۔