انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے وا لوں کیخلاف یکم نومبر سے بھاری جرمانوں کا اطلاق ہوگا:ایف بی آر

 اسلام آباد(آئی این پی )ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر سے بھاری جرمانوں کا اطلاق ہوگا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔یکم نومبر سے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی ملک میں یکم نومبر سے لیٹ فائلر کی کیٹگری ختم ہو کر براہِ راست نان فائلر کی اصطلاح رہ جائے گی، اور نان فائلرز کے لئے انکم ٹیکس گوشواروں پر لیٹ پیمنٹ کا جرمانہ کئی گنا بڑھ جائے گا۔