وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 7 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 7 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 7 دسمبر کو پشاور میں ایک بڑے جلسہ کا انعقاد کریں گے۔

 اس کے علاوہ، پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر ایک گرینڈ میٹنگ بھی بلائی جائے گی۔یہ اعلان انہوں نے پشاور کے پارلیمنٹرینز کے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، جس میں موجودہ اور سابقہ اراکین اسمبلی کے علاوہ پشاور کی سینئر قیادت نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7 دسمبر کو پشاور میں ایک اہم جلسہ منعقد کیا جائے گا تاکہ عوام کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

سہیل خان آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور کی ماضی کی عظمتِ رفتہ کو بحال کرنے اور شہر کی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور صوبے کا دارالحکومت ہے اور اس کا چہرہ ہے، اس لیے اس کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پشاور کے میگا پروجیکٹس اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ شہر کی تعمیری اور ترقیاتی سرگرمیاں تیز کی جا سکیں۔