لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں

لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں

 لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

مجموعی آلودگی شرح 226 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سول سیکرٹریٹ میں یہ شرح 788 تک پہنچ چکی ہے۔ دیگر اہم علاقوں میں جوہر ٹاؤن کی شرح 695، کینٹ میں 581، برکی روڈ 403، عسکری ٹین 327، اور علامہ اقبال ٹاؤن 298 ریکارڈ کی گئی ہے۔آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، شہر میں خشک سردی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 اور کم سے کم 9 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ کسی بھی قسم کی بارش کا امکان نہیں ہے۔