واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں تھینکس گیونگ سے قبل کمرشل پروازوں میں کمی نے شہریوں کی مشکلیں بڑھا دیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہوار پر 1600 قیدیوں کی معافی اور روایتی طور پر دو ٹرکیوں کی رہائی کا اعلان کردیا ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطاقب امریکا میں قومی تہوار تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر کمرشل پروازوں میں کمی کے باعث لاکھوں شہری سفری سہولتوں سے محروم ہوگئے۔ حکام کے مطابق تقریبا 60 لاکھ امریکی مختلف ائرپورٹس پر ٹکٹوں کے منتظر ہیں۔ امریکی ایوی ایشن نے حکومتی شٹ ڈان کے اثرات کے باعث چالیس بڑے ائیرپورٹس پر پروازوں میں کمی کا حکم دیا تھا