برطانیہ ، موٹاپے سے نمٹنے کیلئے ملک شیک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس عائد

لندن(آئی این پی )برطانیہ میں موٹاپے سے نمٹنے کیلئے نئے اقدامات کا آغازکردیا گیا ہے، حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے ڈرنکس میں 100 ملی لیٹر  میں چینی کی حد 5 گرام سے کم کرکے ساڑھے 4 گرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی حد ساڑھے 4 گرام سے زائد ہونے پر  شوگر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔بر طانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  موٹاپا بچوں کو زندگی کے بہترین آغاز سے محروم کردیتا ہے  اور  انتہائی غریب افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے