پاکستان ریلوے‘ پی آئی اے اوردیگر وفاقی اداروں کے ملازم مستفید ہوسکتے ہیں‘کابینہ نے منظوری دیدی
اسلام آباد(پبلک نیوز)وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے‘. گریڈ 12 تا 14 تک کے ملازمین 1 کروڑ وصولی کے حقدار ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف ص کا کہنا ہے کہ پالیسی آئی ایم ایف کی سرکاری ملازمین کے ساتھ سخت شرائط اور خزانہ پر بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پالیسی کو قومی اسمبلی اجلاس میں بل پاس کرواکر عملدرآمد کروایا جائے گا