لاہور(خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت لاہور نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں اشتہاری ملزم مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے 8 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت کی، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت میں نئے ملزم سلمان احمد سے متعلق نیب نے سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرا دیا ہے