گھر سے 29 سانپ نکل آئے

شکر گڑھ کے محلہ انتووالی میں اینٹوں کاڈھیر کو اٹھایا تو سانپ گٹر میں چھپ گئے ، ریسکیو نیپکڑ کر قدرتی ماحول میں چھوڑے 
چک امرو (خصوصی رپورٹ)شکرگڑھ میں ایک گھر سے 29 سانپ نکل آئے۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ شکر گڑھ کے محلہ انتووالی میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 29سانپ نکل آئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اینٹوں کے ڈھیر کو اٹھایا تو سانپ گٹر کے ٹینک میں چھپ گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو کا بتانا ہے کہ 29 سانپ پکڑ کر قدرتی ماحول میں چھوڑ دئییگئے ہیں۔