یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک بڑا اضافہ ہے، چیئرمین رانا مشہود احمد خاں
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے پاک بحریہ کے ملکی ساختہ انٹی شپ بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ پر مبارک باددی ہے۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے پاک بحریہ کوملکی انٹی شپ بیلسٹک میزائل کے تاریخی اور شاندار کامیاب تجربے پر دلی مبارکباد پیش کی اورکہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک بڑا اضافہ ہے، پاک بحریہ کی اس کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،یہ لمحہ ہر پاکستانی کے لیے بے حد قابلِ مسرت اور قابلِ فخر ہے۔رانا مشہود احمد خاںنے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف، سائنسدانوں، انجینئرز اور پوری ٹیم کی انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، ان کی کاوشوں نے پاکستان کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کر دیا ہے، یہ تمام شخصیات پوری قوم کے لیے رول ماڈلز ہیں، یہ کامیابی نہ صرف پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستان کی سائنسی و تکنیکی ترقی کا روشن اظہار بھی ہے، پوری قوم ان ہیروز کی ممنون اور ان پر فخر کرتی ہے