میزائل پاکستان کا تیارہ کردہ،سمندری زمینی اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت
امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے تجربے کا مشاہدہ کیا،صدر ، وزیراعظم کی مبارکباد
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان نے خود تیارکیا ہے،سٹیٹ آف دی آرٹ، گائیڈنس، جدید سہولتوں سے آراستہ ویپن سسٹم انتہائی درستی کے ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل تجربے کو پاکستان کی تکنیکی مہارت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔