بابائے صحافت مولانا ظفرعلی خان کی69 ویں برسی آج منائی جائیگی

اسلام آباد(آ ئی این پی)بابائے صحافت مولانا ظفرعلی خان کی69ویں برسی(آج)27نومبرکو منائی جائے گی اس دن کے حوالے سے سیاسی و سماجی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مقررین انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔تحریک آزادی کے عظیم رہنما،معروف مصنف،شاعر اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان نے لاہور میںروزنامہ ’’زمیندار‘‘ کے ادارت سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا اس اخبار نے مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کیا۔مولانا ظفر علی خان کو صحافت کا امام مانا جاتا ہے وہ اسلام کے سچے شیدائی اور عاشق رسول ؐ تھے وہ نعت گو شاعر بھی تھے ان کے شاعرانہ مجموعوں میں چمنستان،نگارستان اور بہارستان قابل ذکر ہیںمولانا ظفر علی خان شعلہ نواخطیب بھی تھے وہ 27نومبر 1956ء کو انتقال کر گئے تھے انہیں کریم آبادمیں دفن کیا گیا۔