شہنشاہ جذبات یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی برسی آج منائی جائیگی

ممبئی (شوبز ڈیسک)شہنشاہ جذبات یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی برسی آج منائی جائے گی۔وہ تقسیم ہند سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 11دسمبر 1922کو پیدا ہوئے، ان کا اصل نام یوسف خان تھا اور انہوں نے 1944میں 22سال کی عمر میں فلم جوار بھاٹا سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ دلیپ کمار ،انداز، داغ، رام اور شام، نیا دور، مدھومتی دیوداس اور آدمی جیسی کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہے تھے۔دلیپ کمار کو حکومت پاکستان نے نشان امتیاز سے نوازا اور اس وقت کے صدر محمد رفیق تارڑ نے ایوارڈ سے نوازا تھا ۔