بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خاں کی آج 23ویں برسی منائی جائیگی

اسلام آباد(آ ئی این پی)بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خاں کی 23ویں برسی آج  منائی جائے  گی۔نواب زادہ نصر اللہ خاں1918ء میں جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں پیدا ہوئے۔سیاسی تاریخ میں ان کا اہم ترین کارنامہ12اکتوبر 1999ء کو جمہوریت پر شب خون مارنے والے جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف پاکستانی سیاست کے دو روایتی حریفوں میاں نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔