بندوق اٹھانے والوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں: طارق فضل چودھری

یہ نہیں ہوسکتا  آپ ہمارے شہریوں کا اور ہمارے جوانوں کا خون بہائیں اور ہم آپ کے ساتھ تجارت کریں:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے  اداروں اور شہریوں کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کا سہرا نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ چیلنجنگ سیٹ ہری پور کی تھی، عمر ایوب ایک پرانی سیاسی شخصیت ہیں، ان کا مضبوط سیاسی گھرانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے ہری پور میں جلسہ کیا تو کھلے عام دھمکیاں دیں، افسوس کی بات ہے سہیل آفریدی تقسیم کی بات کر رہے ہیں۔