سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف درخواستیں خارج

جب الیکشن کمیشن کوئی  ایکشن کرے تب ہمارے پاس آئیں:پشاور ہائی کورٹ
پشاور(آئی این پی ) پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی اور این اے 18 امیدوار شہر ناز کا الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف کیس میں  محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں درخواستیں خارج کر دی۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی کی سربراہی نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔۔جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی تو نہیں کی۔ جب آپ نے الیکشن کمیشن کی پروسیڈنگ جوائن کر لی تو پھر انتظار کریں۔ جسٹس ارشد علی نے ریمارکس  دئیے  کہ جب الیکشن کمیشن کوئی ایڈورس ایکشن کرے تب ہمارے پاس آئیں۔ آپ اپنے لئے  مسائل خود پیدا کرتے ہیں۔