وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایئر ایمبولینس منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد صوبے میں ایمرجنسی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنا تھا۔
تاہم، اس منصوبے کی تکمیل میں ابھی تک تاخیر ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، ایئر ایمبولینس کے منصوبے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رقم مختص کی گئی تھی، لیکن کرم تنازعہ کے دوران بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکا۔سیکریٹری صحت کے مطابق، ایئر ایمبولینس کی سمری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھیج دی گئی ہے اور یہ منصوبہ 8 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ فنڈز ڈی جی ایوی ایشن کو فراہم کیے جائیں گے، اور وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے وزیرِاعلیٰ کے حکم کی ضرورت ہے، تاہم ابھی تک اس منصوبے پر پیش رفت نہیں ہوئی۔