اسلام آبادکریک ڈائون،مظاہرین فرار،سینکڑوں گرفتار
گرینڈ آپریشن میں رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس شامل، 450 سے زائد شرپسند گرفتار، آنسو گیس کی شدیدشیلنگ،ہوائی،فائرنگ،مظاہرین گاڑیاں،سامان چھوڑ کر بھاگ نکلے،متعدد مظاہرین ،پولیس اہلکار زخمی ، تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگ گئی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مظاہرین کیخلاف بلیو ایریا میں گرینڈ کریک ڈاؤن کیا گیا، بلیو ایریا میں گرینڈ آپریشن میں رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس شامل تھی، گرینڈ آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پولیس نے تمام ہٹائے گئے کنٹینرز کو واپس نصب کر دیا، تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگ گئی، تحریک انصاف کے 450 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ رات گئے کریک ڈائون کے بعد پی ٹی آئی کارکن گاڑیاں سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے،ڈی چوک سمیت پورا اسلام آباد کلئیر کروالیا گیا۔قائدین کا مرکزی کنٹینر بھی جلادیا گیا،بشری بی بی ،علی امین کی قیادت میں ہزاروں کارکن رکاوٹیں توڑ کر ڈی چوک پہنچے،رات گئے فورسز نے کارروائی تو بھاگ نکلے اس دوران سینکڑوں کارکنوں کوگرفتار کرلیا گیا، بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلے میں شریک 200 سے زائد مظاہرین اسلام آبا د کے ڈی چوک پہنچ گئے،تاہم رینجرز نے انہیں پیچھے دھکیل کر ڈی چوک کا دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا، جبکہ سری نگر ہائی وے پر شرپسندو ں کی گاڑی سیرینجرز کے 3اہلکاروں کی شہادت کے بعد آئین کے آرٹیکل 245کے تحت اسلام آباد میں فوج تعینات کردی گئی