نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ، یہ دم دبا کر بھاگے ہیں،عطا تارڑ

 نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ، یہ دم دبا کر بھاگے ہیں،عطا تارڑ

عطا تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات، نے ایک اہم پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی پر سخت تنقید کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین اپنے منصوبوں میں ناکام ہو کر اسلام آباد سے فرار ہو گئے اور اپنا کنٹینر بھی جلا دیا تاکہ ثبوت مٹائے جا سکیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا نیا نام "بھگوڑا" ہونا چاہیے کیونکہ وہ ناکامی کے بعد راہ فرار اختیار کر گئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی ایک ہی گاڑی میں منال کے راستے فرار ہوئے اور راستے میں جو شرم کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، وہ بھی نہیں کیا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کنٹینر کو مظاہرین نے خود آگ لگائی کیونکہ اس میں موجود اہم دستاویزات کو چھپانا چاہتے تھے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے مظاہرین کے ساتھ خون خرابے سے بچنے کی پالیسی اپنائی اور تمام معاملات پر قابو پا لیا۔ ان کے مطابق اسلام آباد کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے اور مسلح افراد کی موجودگی کے حوالے سے مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ لیڈر کو چھڑوانے آئے تھے لیکن اپنے کارکنان کو گرفتار کروانے کے بعد فرار ہو گئے۔ انہوں نے علی امین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کریں اور کرم کے لوگوں کے مسائل حل کریں، ناکہ ایسی ناکام سرگرمیوں میں حصہ لیں۔