48 گھنٹوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، عطا اللہ تارڑ

48 گھنٹوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے خوارج گل بہادر گروپ کے 100 سے زائد عناصر کو ہلاک کر دیا ہے

۔ انہوں نے اپنے ایکس (ٹویٹ) اکاؤنٹ پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سرحدی علاقوں میں جاری آپریشنز کے دوران، 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے دوران بھی افغانستان میں متحرک خارجی عناصر کی جانب سے دہشت گردی کی کوششیں جاری رہیں جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کیا۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران گاڑی پر بم حملہ کو بھی ناکام بنایا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی اور شہری شہید ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ شب کی اسٹریائیکس میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کم از کم 60 سے 70 خارجی عناصر اور ان کی قیادت کو ہلاک کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی واضح کیا کہ شہریوں کے خلاف کسی بھی حملے کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور دعوے بے بنیاد ہیں اور یہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا اور سرحدی سلامتی کا مکمل حق رکھتا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ افغانستان سے جاری بھارت نواز دہشت گردی کے مسئلے کو مذاکرات اور افغان حکام کے ساتھ مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔