بیجنگ(یواین پی)دوسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو بیجنگ میں باضابطہ طور پر شروع ہو گئی۔ بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چائنا کونسل کے نائب صدر ژانگ شائوگانگ نے بتایا کہ اس سال منعقدہ دوسری ایکسپو میں مجموعی طور پر 620 کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں، جو پہلے سیشن کے مقابلے میں 20 فیصد کا اضافہ ہے۔