اوساکا(یواین پی) اوساکا ورلڈ ایکسپو میں چائنا پویلین نے گولڈ میڈل ایوارڈ جیت لیا۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کو یہ ایوارڈ بین الاقوامی نمائش بیورو کی جانب سے ورلڈ ایکسپو میں بڑے پیمانے پر خود تعمیر کردہ پویلین پر دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب چین نے کسی بیرون ملک جامع ورلڈ ایکسپو میں طلائی تمغہ جیتا ہے