پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

 بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 75.6 ڈالر سے بڑھ کر  77.2 ڈالر فی بیرل ہوگئی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )  پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے ایک بار پھر سے 4سے5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کی وجہ بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ اور پٹرول پر درآمدی پریمیم ہے۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ایچ ایس ڈی کی اوسط قیمتوں میں بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔حکام نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 75.6 ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 77.2 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت پچھلے پندرہ دن میں تقریباً 83.6 ڈالر سے بڑھ کر 88ڈالر فی بیرل ہوگئی۔