کراچی(آئی این پی ) سفاری پارک میں ہتھنی مدھوبالا کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ مدھوبالا 15 سال بعد اپنی بہنوں سونیا اور ملائکہ سے ملنے جا رہی ہیں۔مدھوبالا کو کراچی چڑیا گھر سے کراچی سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔ فور پاز کی ٹیم نے تیاریوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ فور پاز کے ترجمان نے بتایا کہ ہماری سائٹ پر موجود ٹیم آخری کاموں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ ہتھنی مدھوبالا کے لیے سوئمنگ پول کو بھی تیار کیا جا رہا ہے، اور منتقلی کے لیے ڈرائیونگ روٹ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔