پشاورہائیکورٹ: ججزو جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی

  پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ میں ججزاور جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی،اے اے جی نے کہاکہ عدالتی احکامات پر سکیورٹی سے متعلق اجلاس شیڈول تھا لیکن وہ ملتوی ہوا، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ اب اجلاس کب شیڈول ہے؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل انعام یوسفزئی نے کہاکہ اجلاس اب 29نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے،عدالت نے سماعت4دسمبر تک ملتوی کردی۔