سانحہ جڑانوالہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ جڑانوالہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس عاصم حفیظ نے وکلا کی التوا کی استدعا پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی ،بشپ آزاد مارشل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سانحہ جڑانوالہ کے دوران مسیحی برادری کی عمارات کو نظر آتش کیا گیا ،مسیحی برادری کا مالی اور جانی نقصان بھی ہوا، واقعہ کی تحقیقات کی مختلف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمیں بنائی گئیں ، تحقیقات سست روی کا شکار ہیں ،اصل حقائق جاننے کیلئے جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دیا جائے۔