پشاور(آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت 10 نومبر کوہوگی عدالت عالیہ پہلے ہی وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرچکی ہے۔سابقہ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بینچ کے سامنے درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا تھاکہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، جس کے جواب میں عدالت نے واضح کیا کہ کیس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔سماعت کے دوران درخواست گزار محمود خان اچکزئی کے وکیل نے آئینی نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے صوبائی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری لازمی ہوتی ہے جو کہ حاصل نہیں کی گئی