داتا دربار‘شاہدرہ‘راوی کے نئے پل‘سگیاں پل اور رنگ روڈ کو بھی بند کردیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے رنگ روڈ سمیت لاہور ک اہم سڑکوں دوبارہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ بتایا گیا ہے رنگ روڈ کو چار روز کی بندش کے بعد پیر کی شام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا لیکن امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رنگ روڈ دوبارہ بند کر دی گئی جبکہ دریائے راوی کے نئے اور پرانے پل سمیت سگیاں پل کی بھی بندش کی اطلاعات موصول ہوتی رہیں۔ داتا درباراور شاہدرہ کو جانے والے راستے بھی بند کردیئے گئے