واشنگٹن کے علاقے لوگن سرکل میں فائرنگ‘ 4 افراد زخمی، کئی سڑکیں بند کردی گئیں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے لوگن سرکل میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے علاقے گھیرے میں لے لیا۔ حکام نے کئی سڑکیں بند کردی ہیں اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں