24گھنٹوں کے دوران 271مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،5 ملزم گرفتار ، 2لاکھ14ہزار11 یونٹس چارج
لاہور(خصوصی رپورٹ ) ڈسکو سپورٹ یونٹ کی نادہندگان سے ریکوری جاری رہی ، لیسکو نے مجموعی طور پر 4ارب 80کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی۔ ناردرن سرکل میں 19ہزار275 نادہندگان سے68کروڑ ،ایسٹرن سرکل میں 18ہزار555 نادہندگان سے 95کروڑ ،سنٹرل سرکل میں 20ہزار521 نا دہندگان سے80کروڑ ،ساو?تھ سرکل میں 11ہزار216 نادہندگان سے35کروڑ ،ننکانہ سرکل میں 14ہزار480 نادہندگان سے34کروڑ ،شیخوپورہ سرکل میں 19ہزار265 نادہندگان سے69کروڑ ،اوکاڑہ سرکل میں 23ہزار728 نادہندگان سے31کروڑ ،قصور سرکل میں 27ہزار143 نا دہندگان سے 66کروڑسے زائد کی ریکوری کی گئی۔ادھر 24گھنٹوں کے دوران 271مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،119 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے5کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں کوڈی ٹیکشن بل کی مد میں 2لاکھ14ہزار11 یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت82 لاکھ10 ہزار819روپے ہے۔