جیت کا جشن خون میں نہلا دیا؛ تماشائیوں پر گاڑی چڑھانے سے 47 زخمی

جیت کا جشن خون میں نہلا دیا؛ تماشائیوں پر گاڑی چڑھانے سے 47 زخمی

53 سالہ شخص نے پریمیئر لیگ میں لیورپول کی جیت کا جشن منانے والوں پر گاڑی چڑھا دی، 47 سے زائد زخمی

لیورپول: پریمیئر لیگ میں لیورپول کی فتح کے جشن کے دوران واٹر اسٹریٹ پر 53 سالہ شخص نے اپنی فورڈ گلیکسی گاڑی تماشائیوں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 47 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مشتبہ گاڑی سڑک پر رکی تو لوگوں نے شیشے توڑنے کی کوشش کی، جس پر ڈرائیور نے گاڑی چڑھا دی۔ پولیس نے موقع پر سفید فام برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔