فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنانے والی امریکی یہودی خاتون کو اسرائیل سے نکالنے کا حکم

فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنانے والی امریکی یہودی خاتون کو اسرائیل سے نکالنے کا حکم

تل ابیب: اسرائیل نے ایک امریکی یہودی خاتون کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر ایک کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کے واقعے کی ویڈیو بنائی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تل ابیب میں پیش آیا، جہاں امریکی خاتون نے ایک اسرائیلی ڈرائیور کی جانب سے فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کے واقعے کو اپنے موبائل فون سے ریکارڈ کیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیلی حکام نے خاتون کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم جاری کیا۔خاتون کا موقف ہے کہ انہیں دراصل اسرائیل کی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدی خیالات کے اظہار کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، نہ کہ صرف اس واقعے کی ویڈیو بنانے کی وجہ سے۔دوسری جانب، اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد خاتون نے گاڑی چلانے والے اسرائیلی ڈرائیور کے ساتھ جھگڑا کیا، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا۔یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی سطح پر بحث تیز ہو رہی ہے۔