نیلم منیر سے متعلق 2016 کی پیشگوئی سچ ثابت، اداکارہ کا حیران کن انکشاف

نیلم منیر سے متعلق 2016 کی پیشگوئی سچ ثابت، اداکارہ کا حیران کن انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر سے متعلق 2016 میں کی گئی ایک فلکیاتی پیشگوئی حال ہی میں سچ ثابت ہوگئی، جس پر خود اداکارہ بھی حیران رہ گئیں۔

حال ہی میں نیلم منیر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے کئی دلچسپ سوالات کے جوابات دیے اور اپنی نجی زندگی سے متعلق کچھ انکشافات بھی کیے۔ دوران شو انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ان کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے، جس کے باعث ان کے پاؤں میں فریکچر آ گیا ہے۔اسی دوران میزبان نے ماضی کی ایک ویڈیو کلپ چلائی، جو 2016 کی ایک ٹی وی نشریات کی تھی، جس میں نیلم منیر کے ساتھ مرحوم کامیڈین عمر شریف بھی موجود تھے۔ اس شو میں معروف ماہرِ فلکیات آغا بہشتی نے نیلم منیر کی شادی سے متعلق پیشگوئی کی تھی۔آغا بہشتی نے اس وقت کہا تھا:"نیلم منیر کی شادی کسی عرب ملک میں ہوگی یا وہ شادی کے بعد خلیجی ملک، خصوصاً دبئی، منتقل ہو جائیں گی۔"نیلم منیر نے اس وقت اس پیشگوئی کو ہنسی میں اڑا دیا تھا اور کہا تھا کہ:"ایسا ممکن نہیں، میرا پاکستان چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔"
تاہم 2024 کے آغاز میں نیلم منیر کی شادی دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پاکستانی نژاد نوجوان سے ہوئی، جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئیں — بالکل ویسے ہی جیسے آغا بہشتی نے 8 سال قبل پیشگوئی کی تھی۔یہ پیشگوئی اور اس کی سچائی نے شو کے میزبان، ناظرین اور خود نیلم منیر کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔ نیلم نے مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ:"اس وقت مجھے واقعی یقین نہیں تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے، لیکن زندگی کے فیصلے قدرت کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔"
نیلم منیر کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اور ان کی دبئی منتقلی کے بعد بھی مداح ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ اس حیران کن اتفاق نے ایک بار پھر فلکیاتی پیشگوئیوں پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔