مغلپورہ: مسلح افراد کا شہری کے گھر پر حملہ، نوجوان پر تشدد

مغلپورہ: مسلح افراد کا شہری کے گھر پر حملہ، نوجوان پر تشدد

لاہور کے علاقے مغلپورہ میں خاندانی جھگڑے نے خوفناک شکل اختیار کر لی، جہاں مسلح اور ڈنڈا بردار افراد نے شہری عمیر بٹ کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

ملزمان نے گھر کے شیشے توڑ ڈالے اور روکنے پر نوجوان عامر پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی جانب سے کیے گئے تشدد سے عامر کے سر اور جسم پر شدید زخم آئے۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں ملزمان کو گھر پر حملہ آور ہوتے اور عامر کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان اور متاثرہ خاندان کے درمیان قریبی رشتہ داری ہے اور اس واقعے کی بنیاد خاندانی جھگڑا بنا۔دوسری جانب متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوٹیج اور تحریری درخواست جمع کرانے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جس پر خاندان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔