بلوچستان میں مسلح حملہ، گھر میں گھس کر ماں اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا

بلوچستان میں مسلح حملہ، گھر میں گھس کر ماں اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی مینگل میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئی ہیں۔
واقعہ کے مطابق، نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس میں علی احمد محمد حسنی کی بیوی بی بی حنیفہ اور بیٹی حفصہ مارے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق، دونوں خواتین کے سوا گھر میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔ مقتولہ خاتون ایک نجی اسکول میں ملازمت کرتی تھی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں خواتین کی لاشیں میر گل خان نصیر اسپتال منتقل کیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے ورثا کی جانب سے تاحال مقدمہ درج کرنے کی درخواست موصول نہیں ہوئی، اور صدر پولیس تھانے کے ایس ایچ او واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔