اوپن اے آئی کے اے آئی ماڈل نے انسانوں سے بغاوت کردی، حکم ماننے سے انکار

 لندن(آئی این پی ) دنیا میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے اثرات کے د وران  ایک انتہائی چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کا جدید ماڈل o3 مبینہ طور پر خود کو بند ہونے سے بچانے کے لیے انسانی ہدایات کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا ہے۔ یہ انکشاف برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایک تجربے میں o3 نے خودکار شٹ ڈائون سسٹم کو ناکام بنایا تاکہ اسے بند نہ کیا جا سکے۔یہ پیش رفت مصنوعی ذہانت کے میدان میں ماہرین کو انتہائی تشویشناک نظر آئی ہے